کومل اسلم:لاہورفضائی آلودگی کےاعتبارسےدنیامیں پہلےنمبرپر،شہرمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح766ریکارڈکی گئی،آج شہرمیں بارش برسنےکےامکانات موجودہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سی ای آر پی آفس میں آلودگی کی شرح1398ریکارڈ،سید مراتب علی روڈ پرآلودگی کی شرح1210،غازی روڈ 850، جوہر ٹاؤن میں فضائی آلودگی کی شرح742ریکارڈ کی گئی۔
بڑھتی سموگ کے پیش نظر ہیلتھ ایڈوائزری بھی جاری کر دی گئی،گرین لاک ڈاؤن کو مزید سخت کر دیا گیا،اب سکولوں ، کالجزاور یونیورسٹیوں میں بھی چھٹیوں کا اعلان ہوچکا ہے،ریسٹورنٹس میں 4 بجے تک ڈائننگ کی اجازت ہوگی۔
ماہرین کےمطابق 24نومبر تک تعمیراتی جگہوں کا کام مکمل بند کرنے کی ہدایات کی گئی ہے، بارش کےباعث سموگ میں بہتری آسکتی ہے،آج شہرمیں بارش برسنےکےامکانات موجودہیں۔
ماہرین کا کہناتھا کہ پنجاب کےمختلف علاقوں میں کلاؤڈشیڈنگ سےکچھ دیربعدبارش ہوئی،امید ہے لاہور میں بھی آج مصنوعی بارش برس پڑے ،شہرکا موسم سرد اور خشک ،درجہ حرارت19ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
دوسری جانب بالائی خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان، کشمیر، شمال مشرقی پنجاب میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ صبح کے اوقات میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
لاہور، قصور، اوکاڑہ، سیالکوٹ، حافظ آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ، سرگودھا، شیخوپورہ، ساہیوال، فیصل آباد، بہاولپور، بہاولنگر، ملتان، لیہ، بھکر، خانیوال، خانپور، رحیم یار خان، ڈی جی خان اور گرد و نواح میں رات کے اوقات میں سموگ/ شدید دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔
راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، گجرات، سیالکوٹ اورنارووال میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ صبح کے اوقات میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے تاہم چترال، دیر، سوات اورکوہستان میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
کشمیر اورگلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ صبح کے اوقات میں چند مقاما ت پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔