ویب ڈیسک : معروف ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے صارفین کیلئے آمدنی کے حصول کا ایک نیا ذریعہ متعارف کرا دیا ہے۔
یوٹیوب کانٹنٹ کریٹیرز کیلئے ایک نیا فیچر جیولز متعارف کرا رہا ہے جس سے وہ ورٹیکل لائیو اسٹریمز کے ذریعے پیسے کما سکیں گے۔جیولز ایک ڈیجیٹل کرنسی ہے جسے صارفین آپنے پسندیدہ کانٹنٹ کریٹیرز کو 'گفٹ' کے طور پر بھیج سکیں گے۔یہ گفٹ انیمیشن کی شکل میں لائیو اسٹریمز کی اسکرین پر نظر آئے گا۔
یوٹیوب کا یہ فیچر ٹک ٹاک لائیو سے کافی حد تک ملتا جلتا ہےجس میں صارفین اپنے پسندیدہ کریٹیرز کو کوائنز خرید کر تحفے کے طور پر بھیجتے ہیں ۔
اس حوالے سے یوٹیوب نے بیان میں کہا ہے کہ جب ناظرین جیولز کو استعمال کرکے گفٹ ارسال کریں گے تو کریٹیرز کو روبیز موصول ہوں گے، ایک روبی کے عوض ایک امریکی سینٹ ملے گا، یعنی 100 روبیز کے بدلے ایک ڈالر ملے گا۔
اگلے 3 ماہ تک اہل کریٹیرز ان جیولز سے ہونے والی آمدنی پر 50 فیصد بونس بھی حاصل کرسکیں گے۔
تاہم کانٹنٹ کریٹیرز کو یہ تحفہ تب ہی ملے گا جب وہ ورٹیکل لائیو اسٹریم کریں گے اور صارفین بھی صرف موبائل ایپ پر جیولز بھیج سکیں گے۔ اس فیچر سے آمدنی کا حصول ان کریٹیرز کے لیے ممکن ہوگا جو یوٹیوب پارٹنرز پروگرام کا حصہ ہوں گے۔
اس وقت یہ فیچر امریکا میں صارفین کیلئے متعارف کرایا جا رہا ہے اور آنے والے چندمہینوں میں اسے دنیا کے دیگر ممالک میں بھی متعارف کرایا جاسکتا ہے۔