ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں مقدمات کی سماعت کیلئے ججز روسٹر میں ترمیم کر دی گئی ،چیف جسٹس ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد ساتواں ترمیمی ججز روسٹر جاری کیاگیا۔
ترمیمی ججز روسٹر کے مطابق جسٹس عابد عزیز شیخ 16 نومبر سے پرنسپل سیٹ پر سماعت کریں گے ،جسٹس چوہدری عبدالعزیز 18 نومبر سے ہائیکورٹ ملتان بنچ میں، جسٹس عاصم حفیظ 30 نومبر تک ملتان بنچ میں مقدمات سنیں گے ،جسٹس سلطان تنویر احمد 30 نومبر تک پرنسپل سیٹ ،2 دسمبر سے ملتان بنچ میں ،جسٹس راحیل کامران شیخ 30 نومبر تک ملتان بنچ ،جسٹس جواد حسن 18 نومبر سے راولپنڈی بنچ میں مقدمات کی سماعت کریں گے جبکہ جسٹس انوار حسین 16 نومبر سے راولپنڈی بنچ میں مقدمات کی سماعت کریں گے ۔