رواں ہفتے سونے کی قیمت میں بڑی کمی، نئی قیمت کیا؟

16 Nov, 2024 | 11:53 AM

 ایاز رانا: سونے کی قیمتوں کمی کا سلسلہ جاری, رواں ہفتے ایک تولہ سونے کی قیمتوں میں 11ہزار100روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی.

تفصیلات کےمطابق ایک تولہ سونا 2 لاکھ 67ہزار 700 روپے پر پہنچ گیا،دس گرام سونے کی قیمتوں میں 9ہزار 516 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، دس گرام سونا 2لاکھ 29 ہزار 510 روپے کا ہوگیا۔

گزشتہ ماہ فی تولہ سونا 2 لاکھ 87 ہزار 900 روپے بلند ترین سطح پر تھا ،گزشتہ ماہ سے اب تک ایک تولہ سونا 20ہزار 200 روپے کی کمی ہو چکی ہے۔

مزیدخبریں