زاہد چودھری:محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پنجاب بھر میں ڈینگی کے اعدادو شمار جاری کردیے۔
محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبہ میں ڈینگی کے 74 کیسز رپورٹ ہوئے، ایک ہفتہ میں 496 جبکہ رواں سال اب تک 7334 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے۔
ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 65، لاہور، اٹک اور چکوال سے 2-2 ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے،فیصل آباد، ساہیوال اور پاکپتن سے ایک ایک ڈینگی کا کیس رپورٹ ہوا۔محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی کے لئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں۔تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے۔