ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت 20 نومبر کو سماعت کے لئے مقرر

 ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت 20 نومبر کو سماعت کے لئے مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف:لاہور ہائیکورٹ نے ڈرامہ نگار خلیل الرحمن قمر ہنی ٹریپ کیس کی ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت 20 نومبر کو سماعت کے لئے مقرر کردی۔

جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس محمد امجد رفیق پر مشتمل دو رکنی بینچ ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست پر سماعت کرےگا ،عدالت نے فریقین کے وکلاء کو بحث کے لئے طلب کررکھا ہے۔

انسداد دہشت گردی کورٹ سے ضمانت بعد از گرفتاری خارج ہونے کے بعد ملزمہ آمنہ عروج اور یاسر علی نے ضمانت کےلئے ہائیکورٹ سے رجوع کررکھاہے، ملزمہ آمنہ عروج اور ملزم یاسر علی نے رہائی کیلئے الگ الگ درخواست دائر کی. اس سے پہلے انسداددہشت گردی عدالت لاہور نے آمنہ عروج اور یاسر علی کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں تھیں.

ضمانت کی درخواستوں میں موقف اختیار کیا کہ ایف آئی آر چار دنوں کی تاخیر کے بعد درج ہوئی جس سے پراسیکیوشن کا کیس بری طرح متاثر ہوتا ہے. درخواست میں استدعا کی گئی کہ آمنہ عروج اور یاسر علی کی ضمانت کی درخواستیں منظور کرکے انہیں ریا کرنے کا حکم دیا جائے.