ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سولر پینل کی قیمت میں ریکارڈ کمی ہوگئی، خریداروں کیلئے خوشخبری

سولر پینل کی قیمت میں ریکارڈ کمی ہوگئی، خریداروں کیلئے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کی لہر  میں کمی کی بجائے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، مافیا من مانیاں قیمتیں وصول کرنے میں مصروف ہے، مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کے لئےاچھی خبرآئی ہے، ملک میں سولر سسٹم اور بیٹریوں کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوئی ہے۔

تفصیلات کےمطابق ملک میں سولر پینل کی قیمت میں ریکارڈ کمی کے بعد سولر بیٹری کی قیمت بھی 20 فی صد گر گئی،ساڑھے چار لاکھ روپے والی لیتھیم سولر بیٹری کے دام 3 لاکھ 80 ہزار روپے رہ گئے،70 ہزار روپے والی ٹیوبلر بیٹری 55 ہزار میں فروخت ہونے لگی۔

علاوہ ازیں گزشتہ دونوں  سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے 2 لاکھ گھروں کو مفت سولر سسٹم دیے جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 2 لاکھ گھروں کو مفت سولر سسٹم دیے جانا بڑا کام ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں سولر پینل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا ،تاجروں نےعوام کو سولر پینل خریدنے کی اپیل کی تھی ان کا کہناتھا کہ سولر پینل کی قیمتوں میں اضافہ اگلے سیزن میں یقینی متوقع ہے جبکہ اس سیزن میں سولر پینل خریدنے والے تمام مستفید ہوں گے۔

  سولر پینل کی بڑھوتری کا اثر اگلے سال سامنے آئے گا جبکہ حکومتی قیمتوں میں اضافہ سول پینل کی اضافی قیمتوں کا باعث ہوگا۔