ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دھند اور سموگ کے ڈیرے، کونسی کونسی شاہراہ کو بند کردیا گیا؟

دھند اور سموگ کے ڈیرے، کونسی کونسی شاہراہ کو بند کردیا گیا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین: موٹروےایم2 لاہور سے کوٹ مومن تک دھند و سموگ کی وجہ سے بند،لاہور سیالکوٹ موٹروے دھند اور سموگ کےباعث بند کی گئی۔

ترجمان موٹروےپولیس کےمطابق موٹروےایم 3 لاہور سے درخانہ تک دھند اور سموگ کی وجہ سے بند کیا گیا، موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے بند کیاگیا،شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں۔

ترجمان کےمطابق صبح 10سےشام6بجےتک دھندکےموسم میں بہترین سفری اوقات ہیں،ڈرائیورحضرات آگےاورپیچھےدھندوالی لائٹس کااستعمال کر یں،عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔