مصنوعی بارش برسا دی گئی

16 Nov, 2024 | 12:33 AM

Waseem Azmet

سٹی42:  مصنوعی بارش کی مقامی ٹیکنالوجی کا تجربہ کرتے ہوئے پنجاب کے شمالی علاقہ میں آج مصنوعی بارش برسانے کی کوشش کی گئی جو کامیاب ہوئی. 

جہلم اورگوجرخان میں بارش کیلئے کلاؤڈ سیڈنگ  جمعہ کی دوپہر دو بجے کے لگ بھگ ہوئی۔ ماہرین کے مطابق دوپہر 2 بجے کلاؤڈ سیڈنگ کی گئی تھی اور چند گھنٹے بعد جہلم اورگوجرخان میں بارش ہوئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کلاؤڈ سیڈنگ کے ذریعہ لاہور میں بھی بارش برسانے کی کوشش کی جائے گی، یہاں بھی مثبت نتیجہ نکلنے کا امکان ہے۔ لاہور میں بظاہر بارش کا کوئی امکان نہین تاہم اگر کلاؤڈ سیڈنگ کے لئے موافق حالات پیدا ہو گئے تو مصنوعی بارش سے  ماحول کی آلودگی کچھ کم ہو سکے گی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے متعلقہ اداروں، ماہرین کو مصنوعی بارش برسانے میں کامیابی پرمبارکباد دی اور کہا کہ آپ کی محنت، لگن اور قابلیت سے پنجاب نے ایک نئی تاریخ رقم کی۔ قوم آپ پرفخرکرتی ہے۔

مصنوعی بارش برسانے کے لئے گزشتہ سال نگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے ابتدا کی تھی، ان کی کوشش سے لاہور کے نواح مین بارش ہوئی تھی۔ محسن نقوی نے یہ بارش برسانے کے لئے اور بارش برسانے کی تیکنالوجی مقامی اہلکاروں کو بھی سکھانے کے لئے یو اے ای سے ٹیم بلوائی تھی جو کئی روز  لاہور مین رہی تھی اور آخر کار بارش برسانے مین کامیاب ہوئی تھی۔ اس ٹیم کے ساتھ مقامی اہلکاروں کو بھی کام کرنے کا موقع ملا اور پنجاب کے متعلقہ ماہرین ایک سال بعد خود مصنوعی بارش برسانے مین کامیاب ہوئے۔ جمعہ کی شام جہلم اور گجر خان کے علاقوں مین ہونے والی بارش کیلئے کلاؤڈ سیڈنگ مین پاکستان آرمی کے ماہرین نے بھی حصہ لیا۔ آرمی ایوی ایشن، پارکو، ای پی اے، پنجاب حکومت نے اشتراک عمل سے کامیابی حاصل کی۔

مزیدخبریں