ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں؛ وفاقی حکومت نے انہونی کر دی

  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں؛ وفاقی حکومت نے انہونی کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42: وفاقی حکومت نے انٹرنیشنل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ پاکستانی عوام کو منتقل کرنے کی بجائے پٹرول، ڈیزل اور کیروسین آئل سمیت تمام پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں موجودہ سطح پر ہی برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا۔

جمعہ کی شب نکالے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق  یکم دسمبر تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔  پیٹرول 248 روپے 38 پیسے فی لیٹر فروخت ہو گا جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 255 روپے 14 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہو گا ۔

وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرنے سے گریز کے بعد  الٹا یہ کہا گیا ہے کہ قیمتوں میں اضافہ کرنے سے اس لئے گریز کیا گیا کہ "معاشی اعشاریئے بہتر ہوئے ہیں"، دوسری جانب معاشی اعشاریوں کی صورتحال وہ ہے جو آئی ایم ایف کے ساتھ پانچ روزہ مذاکرات کے دوران سامنے آئی کہ ٹیکس کلیکشن کا ٹارگٹ پورا نہین ہو رہا۔