پنجاب کے وزیراعلیٰ محسن نقوی کی کنگ چارلس سوم کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت

16 Nov, 2023 | 11:20 PM

This browser does not support the video element.

دُرِ نایاب: وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے مقامی ہوٹل میں برطانوی کنگ چارلس سوم کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی۔وزیراعلی محسن نقوی نے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کے ہمراہ کنگ چارلس سوم کی سالگرہ کاکیک کاٹا۔

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ (Ms.Jane Marriott) نے وزیراعلیٰ محسن نقوی کا پر تپاک خیر مقدم کیا۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے الیکٹرک رکشے میں بیٹھ کر تصویر بنوائیں ۔ 
 وزیراعلیٰ نے برطانوی کنگ چارلس سوم کی سالگرہ پر برطانوی ہائی کمشنر اور برطانوی عوام کو مبارکباد دی ۔انہوں نے تقریب سے خطاب کیااور کنگ چارلس سوم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
برطانوی ہائی کمشنر نے وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔
سفارت کار، صوبائی وزراء، سیاست دان، دانشور اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات بھی تقریب میں موجود تھیں.

مزیدخبریں