لاہور  میں چنگ چی گاڑیوں کو رجسٹریشن کیلئے ڈیڈ لائن مل گئی

16 Nov, 2023 | 09:59 PM

سٹی42:  پنجاب حکومت نے چنگ چی رکشوں کو قانون کے دائرہ کار  میں لانے کیلئے کا مشکل فیصلہ کر لیا۔ 
حکومت نے چنگ چی رکشوں کی رجسٹریشن کرنے کیلئے ایک ماہ کی ڈیڈلائن دے دی۔
لاہور کی سڑکوں پر چلنے والے 80 فیصد چنگ چی کسی بھی ادرہ میں رجسٹریشن کے بغیر چل رہے ہیں۔آٹو اور چنگ چی رکشہ ڈرائیوروں نے حکومت کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

بعضشہریوں، رکشہ اور چنگ چی ڈرائیوروں نے بتایا کہ چنگ چی گاڑیوں کی رجسٹریشن سے اس کام مین صرف ذمہ دار افراد آئیں گے، سڑکوں پر حادثات کی تعداد میں کمی ہو گی اور  شہریوں خصوصاً خواتین کے ساتھ بدتمیزی کے واقعات کا خاتمہ کرنے میں مدد ملے گی جبکہ رجسٹریشن کے بعد سڑکوں پر چلنے والی چنگ چی گاڑیوں کے ماحولیاتی معاروں کی پابندی کرنے اور ڈرائیونگ کا معیار بہتر بنانے پر  کام کرنا بھی ممکن ہو جائے گا۔ اس وقت تک ٹریفک پولیس، ماحولیات اور دیگر کسی بھی ادارہ کو یہ ہی نہیں پتہ ہوتا کہ کسی خاص وقت سڑکوں پر کتنی چنگ چی گاڑیاں کس حالت میں چل رہی ہیں اور ان گاڑیوں کو کون لوگ چلا رہے ہیں۔
ڈیڈلائن ختم ہونے پر رجسٹرڈ نہ ہونے والے چنگ چی اور ڈرائیور کیخلاف کاروائی کی جائے گی۔

مزیدخبریں