ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جی ٹی روڈ والوں کی مشکل تمام ہوئی،محسن نقوی نے شاہدرہ فلائی اوور کا افتتاح کر دیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دُرِ نایاب:  پنجاب کے   نگراں وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے شاہدرہ فلائی اوور پروجیکٹ کا افتتاح کر دیا۔ اس فلائی اوور کے افتتاح سے لاہور اور جی ٹی روڈ پر واقع متعدد شہروں کے مابین سفر کرنے والے لاکھوں شہریوں کو ٹریفک جام کے دائمی مسئلہ سے نجات مل گئی۔ اب جی ٹی روڈ کے زریعہ لاہور آنے جانے والے شہریوں کو "شاہدرہ باٹل نیک"میں گھنٹوں پھنسے رہنے کی زحمت نہیں اٹھانا پڑے گی۔ 

شاہدرہ فلائی اوور بنانے کے لئے کئی دہائیوں سے کوشش کی جا رہی تھی لیکن اس عظیم منصوبہ کو مکمل کرنے کا اعزاز نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی کو حاصل ہوا ۔ انہوں نے نگراں حکومت کی باگ ڈور سنبھالتے ہی اس نتہائی ضروری پروجیکٹ پر خاص توجہ دی، نہ صرف کام کا عملی آغاز کروایا بلکہ دن رات خصوصی کوشش کر کے اسے صرف چھ ماہ سے کم مدت میں مکمل بھی کروا دیا۔ تعمیراتی ماہرین کا خیال تھا کہ یہ پروجیکٹ کم از کم10 ماہ کا کام ہے۔ جی ٹی روڈ پر شاہدرہ چوک کے مقام پر ریکارڈ 6 ماہ سے بھی کم مدت میں جی ٹی روڈ اور این فائیو سے منسلک تین، تین لینز پر مشتمل 850 میٹر طویل دو رویہ فلائی اوورز تعمیر کیے گئے ہیں۔

شاہدرہ فلائی اوور اور دیگر تعمیراتی پروجیکٹس غیر معمولی تیز رفتار کے ساتھ مکمل کروانے کے سبب سابق وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے محسن نقوی کے کام کو "محسن سپیڈ" کا نام بھی دیا تھا اور عام شہری بھی ان کے کام کرنے کے انداز کو "محسن سپیڈ" کے نام سے پکارنے لگے۔ آج شاہدرہ فلائی اوور کے واقعتاً ریکارڈ مدت مین مکمل ہو کر چالو ہو جانے کے بعد اس لقب پر تصدیق کی ایک اور مہر ثبت ہو گئی ہے۔

 نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی مانیٹرنگ کی بدولت شاہدرہ چوک فلائی اوور 6 ماہ سے بھی کم مدت میں ٹریفک کیلئے کھولا جا رہا ہے جس کی بدولت شہر کے اہم داخلی و خارجی راستے پر ٹریفک کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگا۔

 نگراں وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ شاہدرہ فلائی اوورز سے یومیہ تین لاکھ سے زائد گاڑیاں مستعفید ہوں گی اور شہریوں کے قیمتی وقت اور ایندھن کی مد میں کروڑوں روپے کی بچت ہوگی۔

محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ شاہدرہ فلائی اوور منصوبے سے لاہور شہر، شاہدرہ، پرانا راوی، کوٹ عبدالمالک، کالا شاہ کاکو، لاہور رنگ روڈ اور ملحقہ علاقے خاص طور سے مستفید ہوں گے جہاں سے روزانہ لاکھوں لوگ روزگار اور کاروبار کے سلسلہ میں صبح شام  لاہور شہر کا سفر کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ سادھوکے،مرید کے، کامونکے، گوجرانوالہ، وزیرآباد، گجرات، سیالکوٹ سے روزانہ لاہور آمدو رفت کرنے والے ہزاروں شہریوں کو بھی روزانہ ٹریفک جام کی صعوبتوں سے آج نجات مل گئی ہے۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی کی خصوصی دلچسپی کے نتیجہ میں نئے فلائی اور کو شجرکاری اور لینڈ سیکپنگ کے ذریعے  اسٹیٹ آف دی آرٹ خوبصورت فلائی اوور بنایا جا رہا ہے۔ 

آج فلائی اوور کے افتتاح کے موقع پر اس منصوبہ کے نگران کمشنر لاہور ڈویژن اورڈائریکٹر جنرل لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی ( ایل ڈی اے) محمد علی رندھاوا نے فلائی اوورز کی تعمیر و تکمیل کے بارے میں بریفنگ دی۔

 صوبائی وزراء عامر میر، اظفر علی ناصر، ابراہیم حسن مراد، ڈاکٹر جمال ناصر، بلال افضل، سیکرٹری ہاوسنگ، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، سی سی پی او، کمشنر اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔