آسٹریلیا  آئی سی سی ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت کے سامنے آ گیا

16 Nov, 2023 | 05:58 PM

سٹی42: آئی سی سی ون ڈ ے ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں 5 بار کا عالمی چیمپئن آسٹریلیا  جنوبی افریقا کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر 8 ویں بار فائنل میں پہنچ گیا/

آئی سی سی ورلڈ کپ2023 کےسیمی فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست سے جنوبی افریقہ کا پہلی بار ورلڈکپ کا فائنل کھیلنے کا خواب اس بار بھی ادھورا رہ گیا۔

کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کے کپتان ٹمبا بووما نےٹاس جیت کر  ْخود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا جو تاریخی غلطی ثابت ہوا۔ 24 رنز پر 4 کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد ڈیوڈ ملر نے 101 رنز کی اننگز کھیلی، تاہم پوری جنوبی افریقی ٹیم آخری اوور میں 212 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

213 کا بڑا نہیں تھا لیکن اس ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن اختتامی اوورز میں کپتان پیٹ کمنز اور مچل اسٹارک کی ذمہ درانہ بیٹنگ کی بدولت آسٹریلیا  نے 213 رنز  7 وکٹوں کے نقصان پر 48 ویں اوور میں پورے کر لئے۔

مچل اسٹارک 38 گیندوں پر 19 اور کمنز 29 گیندوں پر 14 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

آسٹریلیا نے سب سے زیادہ 8 ویں بار کرکٹ ورلڈکپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔

وہیں دوسری جانب جنوبی افریقا کو چوتھی بار ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں شکست ہوئی ہے جبکہ 1999 کا سیمی فائنل برابر ہوگیا تھا اور آسٹریلیا کی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی تھی۔

واضح رہے کہ بھارت پہلے ہی نیوزی لینڈ کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ چکا ہے، آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ورلڈکپ کا فائنل 19 نومبر اتوار کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔

جنوبی افریقہ کی اننگز

آئی سی سی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے میچ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم ساڑھے 49 اووروں میں صرف 212 رنز بنا سکی۔  ڈیوڈ ملر 116 گیندوں سے سینچری تو بنا گئے لیکن وہ ٹیم کو بڑے مجموعے تک پہنچانے میں طری طرح ناکام ہو گئے اور 48 ویں اوور میں اپنی سینچری مکمل ہوتے ہی پیٹ کمنز کی گیند پر ٹریوس ہیڈ کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔

ورلڈ کپ کے اس دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو جیت کے لئے آسان ٹارگٹ  مل جانے پر آسٹریلیا کے مداح تو خوش ہیں لیکن اس کے برعکس بھارت میں تشویش اور تفکر کی لہر دوڑ گئی ہے۔ بھارت کے کرکٹ ایکسپرٹ جنوبی افریقہ کے مقابلہ میں آسٹریلیا کو فائنل میں  بھارت کے لئے مشکل حریف کی حیثیت سے دیکھ رہے ہیں۔

47 ویں اوور میں  جنوبی افریقہ کے کیشوو مہاراج بھی آوٹ ہو ئے تو اس وقت جنوبی افریقہ کا مجموعی سکور 191 رنز تھا۔  جنوبی افریقہ کی بیٹنگ لائن ابتدا میں ہی غیر متوقع انداز سے فلاپ ہو گئی تھی اور میچ کے آخر تک سنبھل نہیں سکی۔

  اوپنر  ٹیمبابورما پہلے ہی اوور میں صفر پر آوٹ ہو گئے جبکہ  دوسرے اوپنر کوئنٹن ڈی کوک  چھٹے اوور میں 14 گیندیں کھیل کر صرف3 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے۔ ایک اور قابل اعتماد بیٹر مارکرم 11ویں اوور میں 22 رنز کے مجموعی سکور پر آوٹ ہو گئے ان کا ذاتی سکور 20 گندیں کھیل کر صرف دس تھا۔ 

اور تو اور ریسی وینڈر ڈوسن بھی آج نہ چل سکے اور 31 گیندوں سے صرف 6 رنز بنا کر  11 ویں اوور میں ٹیم کو گہرے بحران میں چھوڑ گئے۔ جنوبی افریقہ کی چوتھی وکٹ صرف 24 رنز کے مجموعی سکور پر گری۔

چار وکٹین گرنے کے بعد ہینرچ کلاسن اور ڈیوڈ ملر نے وکٹ پر جمنے مین کامیاب ہو گئے اور انہوں نے رفتہ رفتہ مجموعی سکور پر بڑھایا۔  کارآمد پارٹنر شپ ہینرچ کلاسن کے آوٹ ہونے سے ٹوٹ گئی۔ کلاسن 48 گیندوں سے 47 رنز بنا کر ٹریوس ہِید کی گیند پو بولڈ ہوئے۔ اس وقت جنوبی افریقہ کا سکور 119 تھا۔ جنوبی افریقہ کی چھٹی وکٹ بھی 119 رنز پر گر گئی جب مارکو جینسن پہلی ہی گیند پر کوئی رن بنائے بغیر آوٹ ہو گئے۔

اس کے بعد ڈیوڈ ملر اور جیرالڈ کوٹزی دوبارہ پارٹنر شپ چلانے میں کامیاب ہوئے اور  جنوبی افریقہ کا سکور بڑھا کر 172 تک لے گئے۔وہ 19 کے انفرادی سکور پر آوٹ ہوئے۔ کیشوو مہاراج 191 کے مجموعی سکور پر آوٹ ہوئے جب ان کا انفرادی سکور 4 تھا۔ اس  دوران ڈیوڈ ملر اپنی سینچری مکمل کرنے میں کامیاب ہو گئے تاہم سیچری کرنے کے فوراً بعد  ڈیوڈ ملر 203 کے مجموعی سکور پر آوٹ ہو گئے۔ ان کا انفرادی سکور  101 تھا۔ کیگیسو ربادا نے 10 رنز کے مجموعے پر پچاویں اوور مین وکٹ گنوا دی اور تبریز شمسی 5 رنز بنا کر ناٹ آوٹ واپس گئے۔

 ایک روزہ کرکٹ کے ناک آؤٹ میچ میں جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے بھارتی شہر کولکتہ کے ایڈن گارڈنز کرکٹ سٹیڈیم میں اتریں، میگا ایونٹ کے لیگ میچ میں دونوں ٹیمیں ایک بار آمنے سامنے آ چکی ہیں جس میں جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو 134 رنز سے شکست دی تھی، آج کے میچ مین بظاہر جنوبی افریقہ کو مضبوط سمجھا جا رہا تھا لیکن اس کی بیٹنگ لائن موثر پرفارمنس دینے میں بری طرح ناکام رہی۔ آج کا میچ جیتنے والی ٹیم فائنل میں بھارت سے ٹکرائے گی۔

مزیدخبریں