ملک اشرف : سندھ میں تمام سی این جی اسٹیشنز 48 گھنٹوں کے لئے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ترجمان سوئی سدرن گیس کے مطابق سندھ میں تمام سی این جی اسٹیشنز ہفتہ 18 نومبر صبح 8 بجے سے 48 گھنٹوں کے لئے بند رہیں گے۔ سندھ میں سی این جی اسٹیشنز48 گھنٹوں بعد پیر صبح 8 بجے کھلیں گے۔ لوڈ مینجمنٹ کا مقصد گھریلو صارفین کی گیس کی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔
سندھ میں تمام جنرل انڈسٹری اور نجی بجلی گھروں کو بھی گیس سپلائی 48 گھنٹوں کے لئے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سندھ میں تمام جنرل انڈسٹریز اور نجی بجلی گھروں کو گیس سپلائی ہفتہ 18 نومبر صبح 8 بجے سے 48 گھنٹون کے لئے گیس سپلائی بند رہے گی۔
سندھ ; تمام سی این جی اسٹیشنز 48 گھنٹوں کیلئے بند کرنے کا فیصلہ
16 Nov, 2023 | 05:29 PM