(شاہد ندیم سپرا)شہر کے تمام دفاتر سے پاسپورٹس کی ڈلیوری میں غیر معمولی تاخیر ہونے لگی۔
ذرائع کے مطابق معمول کی فیس پر پاسپورٹس کی ڈلیوری کا دورانیہ 2ماہ تک جا پہنچا، بیس ستمبر تک پاسپورٹس جمع کروانے والے سائلین کو ڈلیوری شروع کر دی گئی۔
ارجنٹ فیس پر بننے والے پاسپورٹس کی ڈلیوری کا دورانیہ ایک ماہ تک ہو گیا،فاسٹ ٹریک پالیسی کے تحت بھی پاسپورٹس کی ڈلیوری کا دورانیہ 7روز تک جا پہنچا۔
ذرائع کے مطابق پاسپورٹس کی پرنٹنگ میں تاخیر کی وجہ سے ڈیلیوری کا عمل مکمل نہ کیا جا سکاپاسپورٹس کی واپسی نہ ہونے کی وجہ سے سائلین کو دشواری کا سامنا ہے۔
شہریوں کو پاسپورٹ کے حصول میں غیر معمولی تاخیر کا سامنا
16 Nov, 2023 | 03:35 PM