نوشہرہ ؛ جے یو آئی کا جلسہ، سکول بند کرنے کا فیصلہ

16 Nov, 2023 | 03:02 PM

ویب ڈیسک: نوشہرہ کی ضلعی انتظامیہ نے  جمعیت علمائے اسلام  (جے یو آئی) ف کے جلسے کے موقع پر سکول کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا.

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے سرکاری گرلز اسکول بند کرنے کا اعلامیہ جاری کر دیا۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ جلسے کے باعث گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول مانکی شریف آج بند رہے گا۔

 نگران وزیرِ محکمہ تعلیم ڈاکٹر قاسم جان نے  بتایا کہ سیاسی جلسے کیلئے سکول بند کرنا غیر مناسب ہے، سیاسی جلسہ کسی کا بھی ہو سکول بند نہیں کرنا چاہیے تھا، متعلقہ حکام سے اس متعلق جواب طلب کروں گا۔

مزیدخبریں