(عرفان ملک)ڈیفنس کار حادثے میں 6افراد کی ہلاکت کا مقدمہ، مدعی کے بیان کے بعد حادثے کانیا رُخ سامنے آگیا۔
پولیس نےمدعی کےبیان کےبعدقتل کی دفعات مقدمے میں شامل کر دیں،ڈی آئی جی کے مطابق مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات کو بھی شامل کیا جا رہا ہے۔ ،مقدمہ میں قتل ،دہشت گردی کی دفعات مدعی کے بیان کے بعد شامل کی گئیں۔ مدعی کے بیان کے مطابق گاڑی کا ڈرائیور افنان شفقت متاثرہ گاڑی میں خواتین کا پیچھا کر رہا تھا ،افنان شفقت کو متاثرہ گاڑی کے ڈرائیور حسنین نے روک کر ڈانٹا بھی تھا۔افنان نے ڈرائیور حسنین کے روکنے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔
ڈیفنس کار حادثہ،مدعی کے بیان کے بعد حادثے کانیا رُخ سامنے آگیا
16 Nov, 2023 | 01:22 PM