( سٹی42) اسلام آباد ہائیکورٹ نے درج مقدمات میں مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کی گرفتاری روکنے کے حکم میں توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت جنوری تک ملتوی کردی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے درخواستوں پر سماعت کی،عدالت نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں درج مقدمات میں مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کی گرفتاری روکنے کے حکم میں توسیع کر دی,پشاور میں مریم اورنگزیب اور پی ٹی ملازمین کیخلاف درج مقدمے کا مدعی عدالت میں پیش ہوا، مدعی نے عدالت میں مزید کوئی کارروائی نہ کرنے کا بیان دے دیا۔
تفتیشی افسر نے موقف پیش کیا کہ جاوید لطیف کیخلاف تھانہ گرین ٹاؤن لاہور کے مقدمے میں چالان جمع کرایا جاچکا ہے, پراسکیوٹر نے کہا پشاور میں مریم اورنگزیب کیخلاف درج مقدمہ ایف آئی اے کو منتقل ہوچکا ہے۔
ایف آئی اے حکام کےمطابق ایف آئی اے کی جانب سے متعلقہ مقدمے کی انکوائری کو بند کردیا گیا۔
بعدازاں عدالت نے مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کی گرفتاری روکنے کے حکم میں توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت جنوری 2024تک ملتوی کردی۔