سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ  کی ویڈیو سوشل میڈیا صارفین کو بھا گئی

16 Nov, 2022 | 07:22 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ  نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک مزاحیہ ویڈیو  شیئر کی ہے جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی سابق کرکٹر ہربھجن سنگھ انسٹاگرام پر کئی ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں جو کہ سوشل میڈیا صارفین کو بے حد پسند آتی ہیں، ہربھجن سنگھ اکثر ویڈیوز  میں اپنی اہلیہ کے ساتھ نظر آتے ہیں۔

حال ہی میں ہربھجن سنگھ نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جو کافی وائرل ہو رہی ہے، ویڈیو میں بھارتی کرکٹر مزاحیہ ڈائیلاگ پر لپ سنکنگ کررہے ہیں۔ویڈیو میں ہربھجن سنگھ  کہتے ہیں کہ پہلے میں بالکل ٹھیک تھا، پھر میں نے انگلش  سیکھ لی ’ ناؤ آئی ایم فائن‘۔

مزیدخبریں