ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لانگ مارچ،افسران کو اہم ہدایات جاری

 لانگ مارچ،میڈیا کوریج،راجہ بشارت،وزیر پارلیمانی امور ،سٹی42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)میڈیا کو لانگ مارچ کی کوریج کے لئے ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے، وزیر پارلیمانی امور نے افسران کو ہدایت کردی، بشارت راجہ کا کہنا ہے میڈیا سے متعلق معاملات پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی بجائے لانگ مارچ کے منتظمین پر چھوڑے جائیں۔
وزیرپارلیمانی امورنےسول سیکرٹریٹ میں کابینہ کی سٹینڈنگ کمیٹی لااینڈآرڈرکےاجلاس کی صدارت کی، انہوں نے بعض مقامات پر شکایات کا نوٹس لیا،اور کہامیڈیا کو لانگ مارچ کی کوریج میں کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہیے،کمیٹی نے لانگ مارچ کے اگلے مرحلے کی سکیورٹی کا تفصیلی جائزہ لے کر ضروری ہدایات جاری کیں۔

متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ اور پولیس افسروں نے بریفنگ دی۔ بشارت راجہ نے مزید کہا لانگ مارچ ہر لحاظ سے پرامن طریقے سے آگے بڑھ رہا ہے۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم پنجاب اسداللہ اور دیگر افسروں نے شرکت کی۔