ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اورنج ٹرین ایریا میں طیارہ کیوں گرا؟ مالک گرفتار، واقعہ میں اہم پیشرفت

Control Plane Orange line Train Terminal Lahore
کیپشن: Control Plane Orange line Train Terminal
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور میں اورنج ٹرین کے واشنگ ایریا میں ریموٹ کنٹرول طیارہ گرنے کا واقعہ،پولیس نے طیارے کے مالک حامد کو گرفتار کر لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ریموٹ کنٹرول طیارہ آپریٹ کرنے والے شخص سے تفتیش جاری ہے،طیارہ آئوٹ آف رینج ہونے پر اورنج ٹرین کے واشنگ ایریا میں گرا،طیارہ گرنے پر حامد کے بیٹے واشنگ ایریا طیارہ واپس لینے گئے،سکیورٹی اہلکاروں کے شناختی کوائف مانگنے پر حامد کے بیٹے واپس لوٹ گئے۔
پولیس نے سکیورٹی کیمروں کی مدد سے گاڑی ٹریس کی اور حامد کو دھر لیا،ریموٹ کنٹرول طیارے کو فرانزک کے لئےاسلام آباد بھجوایا جائے گا،طیارے کے پرزوں اور بیٹریوں کا فرانزک معائنہ کیا جائے گا،حساس تنصیبات کے اردگرد ڈرون طیارہ اڑانے کی اجازت نہیں۔

سکیورٹی آفیسر پال ندیم کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا،طیارہ واشنگ پوائنٹ کی بلڈنگ کے ساتھ ٹکرایا،ریموٹ کنٹرول طیارہ ٹکرانے سے کھڑکی کے شیشے ٹوٹ گئے،ڈی آئی جی ایس پی یو کا ڈرون طیارہ گرنے والے جائے وقوعہ کا دورہ کیا،ڈی آئی جی ایس پی یو آغا محمد یوسف نے وقوعہ پر صورتحال کا جائزہ لیا۔
اورنج ٹرین ٹرمینل میں ڈرون طیارہ ٹیکنیکل خرابی سے زمین بوس ہو گیا،سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے اہلکاروں نے ڈرون طیارے کو تحویل میں لے لیا،آغا محمد یوسف کا کہناتھا کہ بم ڈسپوزل سکواڈ نے فوری ڈرون طیارے کا تفصیلی معائنہ کیا ،حساس اداروں کےساتھ ہر زاویہ سے تحقیقات کر رہے ہیں۔

ریموٹ کنٹرول طیارہ رات گئے ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب اورنج ٹرین ٹرمینل کے واشنگ ایریا میں گرا، چینی باشندوں کی اطلاع پر سکیورٹی اداروں نے جائے وقوعہ کو سیل کیا اور بم ڈسپوزل سکواڈ سے چیک کروایا گیا تو کوئی بارود یا ڈیوائس تو نہیں ملی، البتہ طیارے کے نچلے حصے میں کیمرہ نصب تھا ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer