ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریم اورنگزیب کا عمران خان پر طنزیہ وار

مریم اورنگزیب کا عمران خان پر طنزیہ وار
کیپشن: Maryam Aurangzeb, Imran Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)عمران خان کے آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے پر پیچھے ہٹنے کی بات پر  مریم اورنگزیب  نے  طنزیہ جملہ کہا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب  نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے پر پیچھے ہٹنے کی بات پر تبصرہ کیا ہے۔مریم اورنگزیب نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ہو کون تم بھئی؟

واضح رہے کہ لاہور میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی پر ہم پیچھے بیٹھ کر دیکھ رہے ہیں یہ جو کرنا چاہتے ہیں کریں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف چاہتا ہے ایسے چیف کو تعینات کرے جو اس کے مفادات کا تحفظ کرے، کوئی بھی آرمی چیف عوام کے مفاد کے خلاف نہیں جاتا۔