ایمان علی کو کس سے ڈر لگتا تھا؟ اداکارہ نے ماضی کا واقعہ سنا دیا

16 Nov, 2022 | 06:47 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)ایمان علی خوبرو پاکستانی اداکارہ اور  ماڈل ہیں جو کہ اپنی خوبصورتی کی وجہ سے ملک کی معروف ترین ماڈلز میں شمار ہوتی ہیں،اداکارہ نے اپنے ماضی کی یادیں تازہ کرتے ایک شو میں بتایا کہ ان کو والد اداکار عابد علی سے ڈر لگتا تھا۔

فلم ماہ میر  میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ ایمان علی کا تعلق شوبز گھرانے سے ہے۔ ان کے والد ایک بہترین اداکار، پروڈیوسر اور ڈائریکٹر ہے۔ ان کی والدہ ہمائرہ چودھری بھی سنگر، اداکارہ اور پروڈیوسر  ہیں۔ ایمان علی 8 ڈراموں اور 3 فلموں میں کام کر چکی ہیں۔ ایمان کی کی فلموں میں خدا کے لیے، ماہ میر  اور بول قابل ذکر ہیں۔ایمان علی کی نئی آنے والی فلم (ٹچ بٹن) ہے۔ 

حال ہی میں ایمان علی بطور مہمان احمد علی بٹ کے شو سوپر اوور میں شرکت ہوئیں تھی۔ شو میں گفتگو کے دوران انہوں نے اپنے والد کے شوبز اور گھر میں دو مختلف رویوں کے بارے میں بتایا۔ ایمان علی نے کہا کہ بلاشعبہ وہ ایک شوبز ستارہ ہیں، ان کی شخصیت اور رویہ ایسا تھا کہ لوگ ان سے ملنے کے لیے بیتاب ہوتے ہوتے ہیں، وہ شوبز انڈسٹڑی کا چمکتا ستارہ تھے۔

اداکار عابد علی کا ایک والد کے طور پر کس طرح کا رویہ تھا اس بارے میں ایمان علی نے بتایا کہ وہ ایک سخت اور خوفناک باپ تھے۔ وہ کوئٹہ میں پیدا ہوئے اور وہیں بڑے ہوئے، وہ بہت ہی سخت لہجے میں بات کرتے تھے اور جب کبھی وہ ہم بہنوں میں کسی ایک سے پانی منگواتے تو وہ کام میرے اور میری بڑی بہن گڑیا کے لیے کسی امتحان سے کم نہیں ہوتا تھا کہ پانی گرم لے کر جانا ہے یا ٹھنڈا۔

ایمان علی نے مزید بتایا کہ میں اور میری بہن یہی سمجھتی تھیں کہ ہم اپنے باپ کی چہیتی ہیں۔

مزیدخبریں