نان، روٹی کی قیمت میں اضافہ، مسلم لیگ ن نے اہم قدم اٹھا لیا

16 Nov, 2022 | 06:04 PM

Imran Fayyaz

(عمر اسلم)پنجاب میں روٹی کی قیمت 15 روپے اور نان کا ریٹ 22 روپے مقرر کرنے کےخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی گئی۔مسلم لیگ(ن) کی رکن سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں مطالبہ کیاگیا کہ نان اورروٹی کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے۔
سعدیہ تیمورکی جانب سے جمع کروائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں روٹی کی قیمت 15روپے اور نان 22روپے کا ریٹ مقرر کردیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت کو مہنگائی کے ہاتھوں ستائی عوام پر ترس نہیں آیا اور روٹی کی قیمت میں 5روپے اور نان کی قیمت میں 7روپے اضافہ غریب آدمی کے ساتھ ظلم ہے۔انہوں نے لکھا مہنگائی کی وجہ سے عام آدمی پہلے ہی پریشان ہےاور پنجاب حکومت نے عام آدمی پر ایک اور مہنگائی کا بم گرادیا ہے۔

مزیدخبریں