اعظم سواتی کی اہلیہ کے خلاف نوٹس جاری

16 Nov, 2022 | 05:40 PM

ویب ڈیسک: (سی ڈی اے) کی جانب سے پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کی بیوی طاہرہ سواتی کو اپنے فارم میں غیرقانونی تعمیرات کرنے پر نوٹس جاری کردیا گیا۔

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے طاہرہ سواتی کوسات دن کے اندر آرچرڈ اسکیم میں اپنے فارم ہاؤس سے غیرقانونی تعمیرات گرانے کاحتمی نوٹس جاری کیا۔سی ڈی اے کی جانب سے دیے گئے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ طاہرہ سواتی غیر قانونی تعمیر کئے گئے بیسمنٹ فوری ختم کرائیں،سی ڈی اے کی جانب سے مجموعی طور پر چار غیر قانونی تعمیرات کی سرکاری مراسلہ میں نشاندہی کی گئی ہے۔

مراسلہ میں اعظم سواتی کی اہلیہ کوکہاگیاہے کہ غیر قانونی گراؤنڈ فلور، دوعدد بیسمنٹ اور گارڈ رومز سات یوم میں ختم نہ کئے گئے تو سی ڈی اے انفورسمنٹ جاکر مسمار کرائے گا،تین سال سے زائد عرصہ سے سی ڈی اے متعدد مرتبہ نوٹسز بھیج چکا مگر عملدرآمد نہ کیاگیا،پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی کی اہلیہ طاہرہ سواتی نے بلڈنگ کنٹرول ریگولیشنز کی خلاف ورزی کی۔سی ڈی اے کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ اگر سات یوم میں اں معاملات پر عمل درآمد نہ کیا گیا تو پھر نقصان کی وہ خودزمہ دار ہونگی۔

ذرائع کے مطابق سی ڈی اے کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول سیل نے انیس نومبر 2018کو اس غیرقانونی تعمیرات کی رپورٹ بھیجی تھی۔

مزیدخبریں