ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک کا دفاعی نظام مزید مضبوط، بڑی کامیابی حاصل

Harba missile Pakistan
کیپشن: Harba missile
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)گیارہویں بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 میں پاکستان کی اہم دفاعی مصنوعات نمائش میں رکھی گئی ہیں۔پاکستان گلوبل انڈسٹریل ڈیفنس سلوشن کے تیار کردہ ''حربہ اینٹی شپ کروز میزائل ''کی دھوم مچی ہوئی ہے۔

 پاکستانی افواج جنگی مہارت کے ساتھ ساتھ دفاعی مصنوعات بنانے میں بھی آگے ہے،ایکسپوآئیڈیامیں کردہ ''حربہ اینٹی شپ کروز میزائل ''کی دھوم مچ گئی ہے،دنیامیں مختلف شعبوں میں تبدیلی کے ساتھ ساتھ جنگی تیکنیکس بھی بدلتی رہتی ہیں،اسی کومدنظررکھتے ہوئے افواج پاکستان نے بھی اپنی مصنوعات میں تبدیلی لائی ہے۔ایکسپورسینٹرمیں جاری بین الاقوامی دفاعی نمائش میں جہاں دیگرجنگی سازوسامان رکھتے گئےہیں۔وہیں ''حربہ اینٹی شپ کروز میزائل ''بھی خصوصی توجہ حاصل کررہی ہے،جسے پاکستان گلوبل انڈسٹریل ڈیفنس سلوشن نے تیارکیاہے۔
ماہرین کاکہناہے کہ ’’ حربہ‘‘ کی رینج 280 کلومیٹر ہے،یہ لانگ رینج اینٹی شپ کروز میزائل سمندر سے انتہائی کم اونچائی پر سفر کرنے کی خصوصیت کی وجہ سے دشمن کے راڈار سسٹم سے اوجھل رہتا ہے۔
ماہرین کاکہناہےکہ حربہ اینٹی شپ کرومیزائل پاکستان کی بہت بڑی کامیابی ہے ۔اورامیدہے کہ پاکستان آئندہ بھی دفاعی مصنوعات کے میدان میں اسی طرح کے شاہکارپیش کرے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer