ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کے باسیوں کے لئے بڑی خوشخبری

پنجاب فوڈ اتھارٹی ،ے ٹریک اینڈ ٹریس،سسٹم،ملاوٹ مافیا،سٹی42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوان نقوی) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کھانے پینے کی اشیاء میں ملاوٹ روکنے کیلئے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ ملاوٹ مافیا اور جعلی اشیائے خورو نوش تیار کرنے والوں کا دھندہ بند کرنے کیلئے فوڈ آئٹمز کیلئےجلد کیو آر کوڈ متعارف کرایا جائے گا۔
کھانے پینے کی اشیاء میں ملاوٹ روکنے کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے سائنٹیفک پینل کے اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے، پنجاب فوڈ اتھارٹی کھانے پینے کی اشیاء میں ملاوٹ روکنے کیلئے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم متعارف کرائے گی۔

فوڈ آئٹمز کیلئے کیو آر کوڈ متعارف کرایا جائے گا اور اشیائے خورو نوش کی رجسٹریشن اور لیبل کو کیو آرکوڈ کے ذریعے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم سے منسلک کیاجائے گا۔تمام فوڈ مینوفیکچرنگ کمپنیوں کو سسٹم سے منسلک ہونے کیلئے کیوآرکوڈ کے نظام کی پابندی کرنا ہوگی۔ فوڈ سیفٹی آفیسرز کو تمام کمپنیوں کے کوائف تک آن لائن رسائی حاصل ہوگی۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی فوڈ انڈسٹری سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے بعد ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کو جلد نافذ کرے گی۔