ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسجد نبویؐ واقعہ: شیخ رشید توہین مذہب کے مقدمے میں بے گناہ قرار

Sheikh Rasheed
کیپشن: Sheikh Rasheed
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:لاہور ہائیکورٹ پنڈی بینچ نے شیخ رشید کی جانب سے توہین مذہب کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست نمٹادی۔

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں مسجد نبویؐ میں پیش آئے افسوسناک واقعہ پرشیخ رشید کےخلاف درج مقدمے پر سماعت ہوئی جس میں تفتیشی افسر نے شیخ رشید اور ان کے بھتیجے راشد شفیق کو توہین مذہب کے مقدمے میں بے گناہ قرار دیا۔

تفتیشی افسر کی کلین چٹ کے بعد عدالت نے شیخ رشید کی جانب سے مقدمہ خارج کرنے کی پٹیشن نمٹا دی جب کہ ان کے بھتیجے کی درخواست بھی نمٹادی گئی۔عدالت نے شیخ رشید اورراشد شفیق کو درج مقدمات سے متعلق ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دیا۔