ویب ڈیسک:پی ٹی آئی کے سابق رہنما فیصل واوڈا کا دبئی کی کاروباری شخصیت عمر فاروق کے ہمراہ تصویر پر ردعمل سامنے آگیا ۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں فیصل واوڈا نے عمر فاروق سے ملاقات پر بات کرتے ہوئے لکھا کہ ’ عمر فاروق سے ہونے والی یہ ملاقات میری وزارت کے دفتر میں وزیراعظم آفس کی ہدایت پر ہوئی تھی جس میں میرے علاوہ دیگر 4 وزیر اور تمام وزارتوں کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے-
عمر فاروق سے ہونے والی یہ ملاقات میری وزارت کے دفتر میں وزیراعظم آفس کی ہدایت پر ہوئی تھی جس میں میرے علاوہ دیگر چار وزیر اور تمام وزارتوں اعلی حکام بھی موجود تھے- عمر فارق اور دیگر سے ہونے والی یہ ملاقات دبئی ڈیلیگیشن کےتحت ہوئی تھی-اس تصویر کو جو رنگ دینا چاہیں دیں کوئی ڈر نہیں pic.twitter.com/Q7m7WIq6Fo
— Faisal Vawda (@FaisalVawdaPTI) November 15, 2022
فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ عمر فاروق اور دیگر سے ہونے والی یہ ملاقات دبئی ڈیلی گیشن کےتحت ہوئی تھی، اس تصویر کو جو رنگ دینا چاہیں دیں کوئی ڈر نہیں۔