وزیرِ اعظم اور وزیرِ داخلہ کی لکی مروت دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

16 Nov, 2022 | 11:50 AM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: وزیرِ اعظم شہباز شریف اور وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے لکی مروت میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی اور 6 پولیس شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مادر وطن پر جان قربان کرنے والے بیٹوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے، دہشت گرد پاکستان کے دشمن ہیں، پورا ملک ان کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہو گا۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ پولیس نے دہشت گردی کے خلاف ہر اول دستے کا قابل فخر کردار ادا کیا ہے، خیبرپختونخوا حکومت شہداء کو اعزازات اور شہداء پیکج دے، شہداء کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔

وزیرِ داخلہ نے چیف سیکریٹری اور آئی جی خیبرپختونخوا سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی
دوسری جانب وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے چیف سیکریٹری اور آئی جی خیبرپختونخوا سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔وزیرِ داخلہ نے پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور واقعے میں شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے شہداء کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔

مزیدخبریں