ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممنوعہ فنڈنگ کیس: ایف آئی اے طلبی کے خلاف عمران خان کی درخواست کا تحریری حکم جاری

ممنوعہ فنڈنگ کیس: ایف آئی اے طلبی کے خلاف عمران خان کی درخواست کا تحریری حکم جاری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاہور ہائی کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے طلبی کے خلاف عمران خان کی  درخواست کا تحریری حکم جاری کر دیا۔

جسٹس اسجد جاوید گھرال نے 2 صفحات پر مشتمل حکم جاری کیا۔ لاہور ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ عمران خان کی ایف آئی اے میں طلبی کے نوٹسز آئندہ سماعت تک معطل رہیں گے۔عدالت نے کہا کہ عمران خان کی درخواست میں اہم قانونی نقاط اٹھائے گئے ہیں، ایف آئی اے اور دیگر فریقین آئندہ سماعت پر تحریری جواب اور رپورٹ دیں۔ لاہور ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ درخواست گزار کے مطابق ایف آئی اے کو بلیک میلنگ کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

عدالت نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کی درخواست پر آئندہ کارروائی 7 دسمبر کو ہو گی۔

Ansa Awais

Content Writer