ویب ڈیسک:مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری متنازع نہ بنائی جائے ۔
ایک بیان میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ آرمی چیف کی تقرری سے متعلق سارے دعوے دھرے کے دھرے رہ جائیں گے، فوج کی نامزدگی ہی فیصلے کی بنیاد ہوگی۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ پر پوری قوم کا اعتماد ہے، چیف جسٹس پاکستان کو سیاسی شعبدہ بازیوں کا شکار نہ بنایا جائے۔اس سے قبل وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق وزیراعظم کی صوابدید ہے تاہم تعیناتی کا فیصلہ وزیراعظم نے ہی کرنا ہے۔