ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روس نے یوکرین پر سو میزائل داغ دیے،توانائی کے 15 مراکز نشانہ بن گئے

روس نے یوکرین پر سو میزائل داغ دیے،توانائی کے 15 مراکز نشانہ بن گئے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: یوکرین پر روس کے پہ درپے حملوں میں تقریبا 100 میزائل داغ دیے گئے، توانائی کے 15مراکز نشانہ بنائے گئے ہیں۔

دارلحکومت سمیت کئی شہر اندھیرے میں ڈوب گئے،یوکرینی سرحد کے قریب پولینڈ کے قصبے میں بھی دھماکا ہا ہے۔پولش میڈیا کا دعویٰ ہے کہ 2 راکٹ گرنے سے 2 اموات ہوئیں، سرکاری طورپر دھماکےکی وجہ سامنے نہ آسکیْ.پولینڈ کی نیشنل سیکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب  کرلیا گیا۔پینٹاگون نے صورتحال کاجائزہ لینا شروع کردیا، کہا ابھی تصدیق کے لیے معلومات نہیں کہ پولینڈ میں میزائل حملہ ہوا ہے۔ترجمان پینٹاگون پیٹ رائڈر نے بتایا کہ ہم ان پریس رپورٹس سے آگاہ ہیں جن میں الزام لگایا گیا ہے کہ 2 روسی میزائل پولینڈ یا یوکرین کی سرحد کے اندر کسی مقام پر گرے ہیں۔پیٹ رائڈر نے کہا کہ ابھی اس بات کی تصدیق کے لیے کوئی معلومات نہیں ہیں کہ میزائل حملہ ہوا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق روسی میزائل گرنے کی اطلاعات پر پولینڈ میں قومی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلالیا گیا ہے۔

دوسری جانب روسی وزارت دفاع نے پولینڈ میں روسی میزائل گرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے اسے اشتعال انگیزی قرار دیا ہے۔روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ جان بوجھ کر کی جانے والی اشتعال انگیزی کا مقصد صورتحال کو خراب کرنا ہے۔


 

Ansa Awais

Content Writer