ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواہد چوہدری کا دبئی میں مقیم بزنس مین عمر فاروق کے توشہ خانہ کے تحائف کے حوالے سے بیان پر ردعمل سامنے آگیا ہے۔
سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ جب عمران خان پر کوئی کیس نہیں ملا تو یہ کیس بنایا گیا ،چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ سے قانون کے مطابق گھڑی خریدی ، یہ گھڑی ان کے ٹیکس ریٹرن اور الیکشن کمیشن کے گوشواروں میں ظاہر شدہ ہے ۔
انہوں نے کہا کہ کیس یہ بنایا ہے کہ سعودی عرب کے بادشاہ نے عمران خان کو مہنگی گھڑی تحفے میں دی ، وہ گھڑی توشہ خانہ سے خرید کر مہنگے داموں مارکیٹ میں فروخت کردی گئی۔ 5 ملین ڈالر کی گھڑی کبھی کسی بھی وزیر اعظم کو تحفے میں نہیں دی گئی۔
جب عمران خان ہر کوئ کیس نہیں ملا تو کیس یہ بنایا گیا کہ سعودی عرب کے بادشاہ نے عمران خان کو مہنگی گھڑی تحفے میں ی وہ گھڑی روزہ خانی سے خرید کر مہنگے دانوں مارکیٹ میں فروخت کر دی گئ، سب سے پہلے تو یہ کہ پانچ ملین ڈالر کی گھڑی کبھی کسی بھی وزیر اعظم کو تحفہ نہیں دی گئ (جاری)
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 15, 2022
واضح رہے کہ عمران خان نے سعودی ولی عہد کی گھڑی، انگوٹھی اور کف لنکس کوڑیوں میں بیچ ڈالے ، تحفے خریدنے والا جیو نیوز پر سامنے آگیا۔توشہ خانہ کے تحفے دبئی کی کاروباری شخصیت عمر فاروق نے 20 لاکھ ڈالرز میں خریدے تھے۔
عمران خان کو سعودی ولی عہد سے جو قیمتی گھڑی ، انگوٹھی اور دیگر تحفے بطور وزیراعظم 2019 میں ملے تھے وہ انہوں نے فروخت کردیے تھے۔تحفے خریدنے والی دبئی کی معروف کاروباری شخصیت عمر فاروق نے نجی ٹی وی پروگرام میں وہ تحائف دکھائے۔