تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے  سڑک کنارے انڈے بیچنے والا  بچہ جاں بحق

16 Nov, 2021 | 10:48 PM

Imran Fayyaz

(حسن خالد)ڈی ایچ اے فیز 6 میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے سڑک کنارے انڈے بیچنے والا 11 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔
 تفصیلات کے مطابق غازی آباد کا رہائشی 11 سالہ بچہ کاشف ڈی ایچ اے فیز 6 میں گرم انڈے بیچ رہا تھا کہ اس دوران تیز رفتار گاڑی نے اسے ٹکر ماردی۔حادثے میں 11 سالہ کاشف موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا،حادثے کے بعد کار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔سی سی پی او لاہور نے نوٹس لیتے ہوئے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے کار ڈرائیور کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔

مزیدخبریں