(ویب ڈیسک)حکومت نے پیٹرول پر سیلز ٹیکس زیرو کردیا، پیٹرول کے فی لیٹر پر سیلز ٹیکس 2 روپے 6 پیسے عائد تھا۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس میں 56 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا گیا۔
حکومت نے پیٹرول پر سیلز ٹیکس زیرو کردیا،پیٹرول کے فی لیٹر پر سیلز ٹیکس 2 روپے 6 پیسے عائد تھا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس میں 56 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا،ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس 9 روپے 58 پیسے فی لیٹر کردیا گیا۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سے قبل ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس 9 روپے 2 پیسے فی لیٹر عائد تھا،پیٹرول پر لیوی 9 روپے 62 پیسے فی لیٹر برقرار ہے،ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی 9 روپے 14 پیسے فی لیٹر برقرار ہے،لیوی اور سیلز ٹیکس کی نئی قیمت کا اطلاق آج سے کردیا گیا،حکومت نے 30 نومبر تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات 5 روپے فی لیٹر تک مہنگی کرنے کی سمری مستردکردی تھی،وزارت خزانہ نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 روپے مہنگا کرنے کی سفارش دی تھی،وزارت خزانہ نے مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کی سفارش کی تھی۔
وزیر اعظم عمران خان نے قیمتیں بڑھانے کی سمری مسترد کی جبکہ وزارت خزانہ کو سیلز ٹیکس کی ایڈجسٹمنٹ سے متعلق ایف بی آر سے مشاورت کی ہدایت کی ہے۔