ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رشتے دار کی شادی میں شرکت نہ کرنے پر بیوی کا شوہر پر قاتلانہ حملہ

Wife try to kill her husband
کیپشن: Wife try to kill her husband
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر اورنگ  آباد میں شوہر کو  بیوی کے رشتے دار کی شادی میں جانے سے انکار کرنا مہنگا پڑ گیا۔

میڈیا  رپورٹ کے مطابق اورنگ آباد کے رہائشی شخص کے خاندان میں 12 نومبر کو شادی تھی، شوہر اور بیوی شام کی چائے پی رہے تھے کہ ان کے درمیان شادی میں شرکت کو لے کر بحث شروع ہوگئی۔شوہر نے شادی میں جانے سے معذرت کرتے ہوئے اہلیہ کو اکیلے ہی جانے کا مشورہ دیا جس پر خاتون طیش میں آگئیں۔

پولیس کے مطابق شوہر کے انکار پر پہلے تو بیوی نے ہاتھ میں موجود چائے کا کپ اس کے ماتھے پر دے مارا اور  بعدازاں کچن سے چھری اٹھائی اور شوہر پرقاتلانہ حملہ کردیا جس سے مذکورہ شخص زخمی ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے میں زخمی شخص نے طبی امداد کے  بعد مقامی پولیس اسٹیشن میں بیوی کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر