ویکسی نیشن نہ کرانے والے افراد کے لئے ایک اورمشکل کھڑی ہو گئی

16 Nov, 2021 | 05:44 PM

Imran Fayyaz

(عظمت مجید)پرائمری ہیلتھ کا ہسپتالوں میں بغیر کورونا ویکسی نیشن داخلہ بند کرنے کا فیصلہ،ہسپتال میں آنے والے بغیر ویکسین کےافراد کو موقع پر ہی پکڑ کر ویکسین لگائی جائےگی۔

 محکمہ پرائمری ہیلتھ کے زیراہتمام ہسپتال میں داخلہ کیلئے کم از کم ایک خوراک لگی ہونا ضروری قرار دے دیاگیا۔محکمہ صحت نے تمام اضلاع کے سی ای اوز اور ایم ایس صاحبان کو ہدایت کردی ہے۔

 مراسلہ کےمطابق ویکسین کی پہلی خوراک کے تین ہفتے بعد دوسری خوراک کے بغیر بھی داخلہ بند ہوجائےگا۔اوپی ڈی بلاک میں ویکسین کارڈ چیک کرنے کیلئے ڈیسک قائم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جو افراد کسی سے ویکسین نہیں لگوا سکتے ان کو استثنی ہوگا۔

مزیدخبریں