سموگ کا حملہ، سکول بند کرنے کی تجویز ملتوی

16 Nov, 2021 | 05:24 PM

Malik Sultan Awan

علی رامے: اسٹینڈنگ کیبنٹ کمیٹی برائے سموگ کا اجلاس ختم، اجلاس میں تین دن سکولوں کو بند کرنے کی تجویز دی گئی جسے فی الحال ملتوی کردیا گیا ہے جبکہ لاہور شہر میں ایک ماہ کے لیے یورو ٹو آئل کے استعمال پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔شہریوں کو لاہور میں گاڑیوں کے لیے یورو فائیو آئل کے استعمال پر ہدایات جاری کیں گئیں۔

ذرائع  کے مطابق اجلاس میں تین دن کے لیے سکول بند کرنے کی تجویز دی گئی ۔ لاہور میں سموگ کے اثرات زیادہ ہوئے تو سکول بند ہوں گے ، سموگ کے اثرات میں اضافے کی صورت پر سکولوں کچھ دن کے لیے بند ہوں گے ۔ اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ لاہور میں دسمبر کے مہینے میں سموگ کے اثرات مزید بڑھنے کا خدشہ بھی ہے۔ لاہور  سموگ کی صورتحال ابھی خطرناک نہیں ہے ۔ اجلاس میں کہا گیا کہ سموگ کے تدارک کے لیے سکولوں کی بندش کوئی حل نہیں ۔

پنجاب حکومت نے لاہور میں یورو ٹو آئل پر ایک ماہ کے لیے پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے،  یورو ٹو آئل پر ایک ماہ کے لیے پابندی عائد ہوگی ۔کیبنٹ کمیٹی نے لاہور میں یورو فائیو آئل کے استعمال یقینی بنانے کی ہدایات کردی،کمشنر لاہور پیٹرول پمپس پر یورو فائیو تیل کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ 

مزیدخبریں