گورنمنٹ  سکول  میں بچوں سے زبردستی صفائی کروائی جانے لگی

16 Nov, 2021 | 03:56 PM

Imran Fayyaz

(جنید ریاض)گو رنمنٹ بوائز ہائی سکول سبزہ زار میں بچوں سےزبردستی صفائی کروائی جانے لگی، والدین پریشان، طالبعلم کہتے ہیں خاکروب کی کمی کا بہانہ بنا کر صفائی کرانا سکول انتظامیہ کا معمول بن گیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق سبزہ زار ای بلاک میں واقع گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میں بچوں سے روز صفائی کروانے پر والدین پریشان ہیں۔طالبعلموں کا کہنا ہے کہ خاکروب کی کمی کا بہانہ بنا کر ہمیں صفائی پر لگادیا جاتا ہے، صفائی کرنے سے کپڑے گندے ہوجاتے ہیں،صفائی نہ کریں تو ٹیچر عامرعزیز ہمیں کلاس سے نکال دیتے ہیں۔

دوسری جانب گ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کا کہنا ہے کہ بچوں سے زبردستی صفائی کروانا غیرمناسب ہے،معاملہ کی انکوائری کے بعدذمہ داران کیخلاف کاروائی کی جائے گی۔

مزیدخبریں