ویب ڈیسک : چینی اور امریکی صدور میں ورچوئل ملاقات ، ڈالر مزید مضبوط ۔ یورو کی قیمت گرگئی۔
رپورٹ کے مطابق سولہ ماہ میں پہلی دفعہ یورو کی قیمت ڈالر کے مقابلے میں 1.14 ڈالر سے نیچے ریکارڈ کی گئی ہے۔ یورو کی قیمت کورونا وبا کے دنوں میں بھی نہیں گری تھی۔ کمی کے بعد یورو کی قیمت 1.1356 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ یورو کے مقابلے میں ین کی قیمت 114.14 مستقل رہی۔ گذشتہ روز ایک یورو 129.64 ین کا تھا۔یورپیئن سنٹرل بنک کی صدر کرسٹئن لاگارڈے نے یورپی یونین کے ارکان پارلیمنٹ کو بریفنگ میں کہا ہے اگر اس وقت کوئی سخت اقدامات اٹھائے گئے تواس سے فائدے کی بجائے نقصان ہوسکتاہے۔
دوسری طرف دونو سپر پاورز سربراہان ورچوئل ملاقات میں امریکی صدر جو بائیڈن اور چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ دونوں کو دنیا کی خاطر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کسی بھی تصادم سے بچنا چاہیے۔
دونوں سپرپاورز کے صدور کے درمیان ہونے والی ورچوئل ملاقات میں بات چیت کے آغاز میں چینی صدرشی جن پنگ نے جو بائیڈن کو پرانا دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کو درپیش چیلنجز کو حل کرنے کے لیے رابطہ کاری بڑھانی چاہیے۔ جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ امریکی و چینی دو طرفہ تعلق کا گہرا اثر صرف ہمارے ممالک ہی نہیں بلکہ دنیا کے دیگر ممالک پر بھی ہے۔چینی صدر شی جن پنگ نے عالمی معیشتیں اور سکیورٹی کونسل کے رکن ہونے کے طور پر امریکہ اور چین کو باہمی رابطہ کاری اور تعاون کو بڑھانا چاہیے۔