ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نادرا نے بے اولاد بیوہ کو 5 بچوں کی ماں بنادیا

NADRA Pakistan
کیپشن: NADRA
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی نادرا کا کارنامہ بیوہ اور اولاد سے محروم بیوہ خاتون کے پانچ بچے رجسٹر کرلیے درستگی کی درخواست پر بھی توجہ نہیں دی جارہی خاتون کے پڑوسیوں نے بھی بارڈر ایریا میں اس غیر زمہ داری پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

ظہور بیگم بیوہ غلام رسول قوم جرال ساکن برملہ تحصیل برنالہ ضلع بھمبر نےمیڈیا کو بتایا کہ اس کا خاوند فوت ہوچکا ہے، نہ ہی اس کا کوئی بیٹا ہے اور نہ ہی کوئی بیٹی۔ جب وہ نادرا آفس بھمبر اپنا شناختی کارڈ تجدید کروانے کی غرض سےپہنچی تو  معلوم ہوا ہے کہ میری فیملی رجسٹریشن فارم میں میرے تین بیٹوں کا اندراج ہے۔  میں نے نادرا آفس بھمبر کے انچارج کو بتایا کے میری کوئی اولاد نہیں ہے یہ کون لوگ ہیں جن کو میرا بیٹا ظاہر کر کے اندراج کر دیا گیا؟  انھوں نے میری ایک نہ سنی اور آج بھی ان نامعلوم لوگوں کا میرے خاندان کے ریکارڈ میں نام ہے۔

 جن لوگوں کا بیوہ ظہور بیگم کے خاندان میں اندراج کیا گیا یہ لوگ کہاں کے رہنے والے ہیں کسی دشمن ملک سے تعلق ہے یا پھر متاثرہ خاتون کے مرنے کے بعد جائیداد ہتھیانا چاہتے ہیں؟  ظہور بیگم اور مقامی لوگوں نے ڈپٹی کمشنر بھمبر سیکرٹری داخلہ اور انسپکٹر جنرل پولیس آزادکشمیر سے انکوائری کروا کر ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer