(محمدساجد)ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا دھواں چھوڑنے والے بھٹوں ا ور گاڑیوں کو جرمانے کئے جارہے ہیں،فضائی آلودگی کےلئےدفاتر اور سکولوں کے اوقات کارکم کرنے اور لاک ڈاؤن کی تجاویز زیر غور ہے۔
لاہور میں فضائی آلودگی روز بروز بڑھتی جا رہی ہے،شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس 250سے تجاوز کر کر گیا ، آج ائیر کوالٹی انڈیکس 284 ریکارڈ کی زیادہ سے زیادہ موجودہ درجہ حرارت 14 اور کم سے کم 12 ریکارڈ کیا گیا ۔اس حوالے سے پنجاب حکومت نے اسموگ پر قابو پانے کے لیے اہم اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دھواں چھوڑنے والے بھٹوں ا ور گاڑیوں کو جرمانے کئے جارہے ہیں۔فضائی آلودگی کےلئےدفاتر اور سکولوں کے اوقات کار کم کرنے اور لاک ڈاؤن کی تجاویز زیر غور ہے ۔
ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ لاہور آج مسلسل دوسرے دن دنیا کا آلودہ ترین شہر بن چکا ہے،سموگ کے پھیلاؤ کے خلاف لاہو ر ہائی کو رٹ میں درخواست کی سماعت ہوئی۔انتظامیہ آئندہ سماعت پر سموگ کے خاتمے کے لیے جامع پلان پیش کرے۔صنعتیں،بھٹے اورٹریفک سموگ کا باعث ہیں ۔
— PTV News (@PTVNewsOfficial) November 16, 2021
۔