سٹی42 :سپیشل جج کسٹم ایوب مارتھ نے سمگل شدہ کپڑا کیس میں گرفتار ملزم محمد طاہر کی ضمانت منظور کر لی۔ ملزم کے وکیل وسیم راجپوت کو پانچ لاکھ روپے کا مچلکہ جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
سپیشل جج کسٹم کی عدالت میں ایک کروڑ پندرہ لاکھ روپے مالیت کا کپڑا سمگل کرنے والے ملزم محمد طاہر کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی، عدالت میں وسیم راجپوت ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم ٹرک ڈرائیور تھا اس کو معلوم نہیں تھا کہ مالک ٹرک میں کیا لے کر جا رہا ہے اس پر عدالت نے اتفاق کرتے ہوئے محمد طاہر کی ضمانت منظور کر لی اور5 لاکھ کے مچلکے جمع کرانےکاحکم دے دیا۔ ملزم کے خلاف کسٹم پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا ۔
کپڑا سمگلنگ کیس، 5 لاکھ کے مچلکوں کےعوض ضمانت منظور
16 Nov, 2021 | 03:16 PM