میٹروپولیٹن کارپوریشن کاسالانہ بجٹ اجلاس طلب

16 Nov, 2021 | 02:20 PM

Ibrar Ahmad

سٹی42: میٹروپولیٹن کارپوریشن کاسالانہ بجٹ اجلاس کل طلب ،22-2021 کےبجٹ کی منظوری لی جائے گی،گزشتہ دو سال سے التوا کا شکار 80 کروڑ کی ادائیگیوں کی منظوری لی جائیگی ۔
 بلدیاتی نظام کی بحالی,رواں مالی سال کا 8ماہ12دن کا بجٹ دوبارہ منظور کیا جائےگا جس میں پچھلے دوسال کے التواء کا شکار80کروڑ کی ادائیگیوں کی بھی منظوری لی جائے گی، بلدیہ عظمیٰ لاہور کے مالی سال 2021تا 2022ٹیکس فری بجٹ کی منظوری مئیر لاہور کل ہاؤس اجلاس میں لیں گے ،مالی سال 2021 تا2022 کے بجٹ کا حجم 12ارب 20 کروڑ ہے،مئیر لاہور سالانہ ترقیاتی سکیموں،مینٹیننس اینڈ رپیئر اور سٹریٹ لائٹس کی مد میں 36کروڑ خرچ کر سکیں گے ،

بلدیاتی ایکٹ کے سیکشن 103پروڈیٹابیس کے تحت دو ماہ 12دن میں 19فیصد خرچ کیا جا سکے گا،ترقیاتی بجٹ کے لئے 2 ارب 43کروڑ مختص کیے گئے ،غیر ترقیاتی بجٹ 9ارب 10 کروڑ 70لاکھ مختص کیے گئے,جاری ترقیاتی اسکیموں کےلیے 1ارب مختص ,نئی ترقیاتی اسکیموں کےلیے 1ارب 20کروڑ رکھے گئے ,پنجاب میونسپل سروسز پروگرام کی اسکیموں کے لیے28 کروڑ رکھے گئے,مختلف ذرائع آمدن سے 5ارب 60کروڑحاصل ہوئے۔

رواں مالی سال کے لئے محکمہ فنانس سے1ارب 92 کروڑ کی ترقیاتی گرانٹ موصول ہوئی،تنخواہوں کی مد میں 1ارب 92کروڑ رکھےگئے،8 ہزارپینشنرز کے لیے 1 ارب مختص کیے گئے،بجلی کے بلوں کی ادائیگی کی مد میں 50 کروڑ مختص،فیول اخراجات کی مد میں 20کروڑ روپے مختص،دوران سروس وفات پانیوالے ملازمین کےلیے 19 کروڑ 80 لاکھ مختص،گزشتہ مالی سال کے ابتدائی بقایا جات4 ارب بجٹ میں شامل کئے گئے ہیں، پی ایف سی ایوارڈ کی مد میں سالانہ ایک ارب 60 کروڑ غیرترقیاتی گرانٹ ملے گی ،رواں مالی سال کے لیے آمدن کا ہدف 5 ارب 80کروڑ مقرر کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں