(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر عثمان خان شنواری نے ریڈ بال کرکٹ (ٹیسٹ کرکٹ) کو خیرباد کہہ دیا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر عثمان خان شنواری نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ میں نے کمر کی تکلیف سے اب چھٹکارا پالیا ہے اور اس وقت میں مکمل فٹ ہوں، میں نے کرکٹ میں کم بیک کر لیا ہے تاہم ڈاکٹر اور فزیو کے مشورے کے بعد میں کرکٹ کے طویل دورانیے کے فارمیٹ کو الوداع کہہ رہا ہوں۔