یونیورسٹیز ملازمین کیلئےبڑی خوشخبری

16 Nov, 2021 | 12:30 PM

اکمل سومرو: یونیورسٹیز کوسپیشل الاؤنس کی مد میں گرانٹ فراہم نہ کرنےکا فیصلہ, حکومت کی جانب سے  سکیل1 تا19 تک کےملازمین کو سپیشل الاؤنس دینے کی منظوری۔
حکومت کی جانب سے  سکیل1 تا19 تک کےملازمین کو سپیشل الاؤنس دینے کی منظوری،یونیورسٹیز کوسپیشل الاؤنس کی مد میں گرانٹ فراہم نہ کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے، یونیورسٹیز میں 25 فیصد سپیشل الاؤنس دینے کیلئےشرائط عائد، الاؤنس کی ادائیگیاں یونیورسٹیز وسائل سےکرنے کی پاپند ہوں گی۔ سپیشل الاؤنس سنڈیکیٹ،گورنر کی منظوری سےمشروط ہوگا۔  حکومت کی جانب سے 25 فیصد الاؤنس دینے کی اصولی منظوری دیدی گئی ۔ نوٹیفکیشن  کے مطابق  ملازمین کو 2017 کی تنخواہ کی بنیاد پر 25 فیصد سپیشل الاؤنس ملے گا جبکہ  سپیشل الاؤنس ٹینور ٹریک سسٹم کے اساتذہ کو نہیں دیا جائے گا۔

مزیدخبریں