(شاہد ندیم سپرا) موسم سرما میں صارفین کوبلا تعطل گیس کی فراہمی کیلئےمیگا پراجیکٹ تیار، شہر میں 240 کلو میٹر نئی پائپ لائینز بچھانے کا منصوبہ منظور کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق گیس کی عدم فراہمی اور کم پریشر کی شکایات کےازالہ کیلئے میگا پراجیکٹ تیار کیا گیا،سیوریج اور گیس پائپ لائینز میں پانی آنے سے بوسیدہ اور زنگ آلود پائپ لائینز کو نئی لائنیں بچھا کر تبدیل کر دیا جائے گا۔سوئی ناردرن گیس کمپنی پائپ لائینز بچھانے کے لئے کروڑوں روپے کے اخراجات برداشت کرے گی.
واضح رہے کہ اس سے قبل سوئی ناردرن گیس کمپنی نے 140 کلومیٹر پائپ لائینز بچھانے کا کام مکمل کیا۔