وزیراعلیٰ پنجاب کا ایک اوربڑا اقدام

16 Nov, 2021 | 11:30 AM

سٹی 42 :وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا ایک اوربڑا اقدام, کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلے کے پانی کو محفوظ کرنے کیلئے ڈیم کی تعمیر کامنصوبہ تیار.

وزیراعلیٰ پنجاب  عثمان بزدار کی زیرصدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں  سیکرٹری آبپاشی نے سوڑا ڈیم پراجیکٹ کے امور کے بارے میں بریفنگ دی ۔پنجاب حکومت کی جانب سے کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلے کے پانی کو محفوظ کرنے کیلئے ڈیم کی تعمیر کامنصوبہ تیار کرلیا گیا.وزیر اعلیٰ  پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ  اگلے برس کے آغاز میں سوڑا ڈیم کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سوڑا ڈیم علاقے کی تعمیر وترقی کیلئے گیم چینجر منصوبہ ثابت ہوگا، یہ صرف ایک ڈیم نہیں بلکہ ایریا ڈویلپمنٹ پراجیکٹ ہوگا۔  اس پراجیکٹ سے پورا علاقہ استفادہ کرے گا۔
 وزیر اعلیٰ  پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سوڑا ڈیم کی تعمیر کیلئے اراضی کے حصول کا کام مکمل کرلیاگیا ہے، منصوبے کی تکمیل سے  51ہزار ایکڑ پانی کو ذخیرہ کیا جاسکے گا، ڈیم دریا کی سطح سے 258فٹ اونچا ہوگا۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ  ڈیم کی تعمیر پر تقریباً10ارب روپے لاگت آئے گی،ڈیم کے ڈائزین کی ماہرین اورٹیکنیکل ٹیم منظوری دے چکی ہے۔ ڈیم کی تعمیر سے علاقے کے لوگوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔
وزیر اعلیٰ  پنجاب  کا کہنا تھا کہ  ڈیم بننے سے تونسہ تک لوگوں کو وافر پانی ملے گااور زرعی شعبہ میں بے پناہ ترقی ہوگی، سیاحت کو بھی فروغ ملے گا،ہر سال موسم برسات میں پہاڑی نالوں میں بہنے والا پانی ضائع ہوتا ہے۔ اس پانی کو محفوظ کرکے استعمال میں لانا بہت ضروری ہے۔ ترقی کا سفر پہلی بار پسماندہ ترین علاقوں تک پہنچا ہے۔

وزیراعلیٰ  پنجاب عثمان بزدار کی سوڑا ڈیم پراجیکٹ کے امور تیز رفتاری سے طے کرنے پر سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو،چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات اورسیکرٹری آبپاشی اوران کی ٹیم کی کارکردگی کی تعریف۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ڈیم کی تعمیر سے متعلقہ دیگر امور کو جلد از جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت ۔چیف سیکرٹری،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ،سیکرٹری خزانہ اور متعلقہ حکام، کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئیں۔
  وزیر اعلیٰ  پنجاب  کا کہنا تھا کہ  پنجاب کے پسماندہ ترین علاقے کے لوگ سوچ بھی نہیں سکتے کہ ان کے علاقے میں ڈیم بنے گا۔ اس منصوبے کو فاسٹ ٹریک پر آگے بڑھایا جائے گا، ڈیم کے پراجیکٹ کوٹائم لائن کے ساتھ مکمل کیا جائے گا۔

مزیدخبریں